دل کی تکلیف، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور
پی ٹی آئی رہنما کی صحت کی صورتحال
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم آذربائیجان سے تاجکستان روانہ
اوپن ہارٹ سرجری پر غور
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں،طلال چودھری
دل کی بیماری کی علامات
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جب کہ شبلی فراز کو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سب رخصت کرنے کے لیے آگے بڑھتے رہیں، سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے، “بارات جائے کھوہ کھاتے میں”، وہ جب چاہے گھر پہنچے اس کا کوئی ملال نہیں
شبلی فراز کا اعتراف
شبلی فراز نے کہا کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن وہ احتیاط نہیں کررہا تھا، ادویات بھی صحیح طریقے سے نہیں لی تھیں، معمولی ٹینشن بھی تھی، مستقبل میں وہ احتیاط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر رش، لاکھوں سیاحوں کی آمد
قوم سے دعا کی اپیل
پی ٹی آئی رہنما نے قوم سے صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔
ہسپتال میں داخلہ
واضح رہے کہ شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا تھا۔








