دل کی تکلیف، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور
پی ٹی آئی رہنما کی صحت کی صورتحال
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، سوشل میڈیا پر بحث کے بعد امریکی صدر کا تازہ بیان آگیا
اوپن ہارٹ سرجری پر غور
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی جانب سے وکلاء کو کروڑ وں روپے ادائیگی کا انکشاف
دل کی بیماری کی علامات
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جب کہ شبلی فراز کو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے شاہ کی محسن نقوی کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت
شبلی فراز کا اعتراف
شبلی فراز نے کہا کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن وہ احتیاط نہیں کررہا تھا، ادویات بھی صحیح طریقے سے نہیں لی تھیں، معمولی ٹینشن بھی تھی، مستقبل میں وہ احتیاط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انتہاپسندی کی روک تھام کا عالمی دن، محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی تقریب، سماجی یکجہتی کے فروغ پر زور
قوم سے دعا کی اپیل
پی ٹی آئی رہنما نے قوم سے صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔
ہسپتال میں داخلہ
واضح رہے کہ شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا تھا۔








