عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس ؛رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کا کیس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اظہار برہمی کیا۔
عدالت کی کارروائی اور حکومت کی بے پروائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ امریکی عدالت میں معاونت سے انکار کی وجوہات پر رپورٹ مانگی تھی۔ جب رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو انہوں نے پوری کابینہ کو طلب کرنے کا عندیہ دیا۔ جسٹس اعجاز اسحاق نے مزید کہا کہ کیوں نہ وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟ عدالت صرف کابینہ نہیں بلکہ وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔ جون میں عدالت نے جواب طلب کیا تھا۔