سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع

پیٹرولیم وزارت کا گیسی کنکشنز پر پابندی ہٹانے پر غور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت پیٹرولیم نے سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے کی امکانات پر غور شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوراب میں بھارت نواز دہشتگردوں کا حملہ ناقابلِ برداشت ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

ایم ایل این جی درآمد معاہدے کی صورتحال

نجی ٹی وی سماء نیوز نے وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پابندی ہٹانے کے حوالے سے گیس پریشر اور درآمدی لاگت پر ایک اسٹڈی شروع کی گئی ہے۔ قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ 2030 میں ختم ہورہا ہے۔ معاہدہ ختم ہونے کے بعد سالانہ 4 ارب ڈالر کی ایل این جی منگوانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار

گھریلو صارفین کے ٹیرف کا موازنہ

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کا ٹیرف 1800 جبکہ درآمدی ایل این جی کا 3500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ سردیوں میں درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو دینے سے 250 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمسٹرڈیم میں فٹ بال میچ کے بعد اسرائیلی شائقین پر تشدد اور ٹیکسیاں چڑھانے کی کوشش، 62 افراد گرفتار

سرپلس ایل این جی کا اثر

پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے کی وجہ سے درآمدی ایل این جی سرپلس ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے مقامی گیس کی پیداوار روکنی پڑ رہی ہے۔ گیس پائپ لائنز پھٹنے سے بچانے کے لیے مقامی پیداوار روکنا ضروری ہے۔ ایل این جی کے سرپلس ہونے کی وجہ سے حکومت 5 کارگوز مؤخر بھی کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات

نئے گھریلو کنکشنز کی درخواستوں کی صورتحال

واضح رہے کہ کم ریکوری اور گیس کی قلت کی وجہ سے گھریلو کنکشنز پر 2019 میں پابندی لگا دی گئی تھی۔ 300 ایم ایم سی ایف ڈی سے 40 لاکھ صارفین کو نئے کنکشنز مل سکتے ہیں۔ اس وقت نئے گھریلو گیس کنکشنز کی 35 لاکھ سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں۔

پابندی ہٹانے کا فیصلہ

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق اگر پابندی ہٹائی گئی تو سیکیورٹی جمع کرانے والے 3 لاکھ صارفین کو ترجیح دی جائے گی۔ اسٹڈی مکمل ہونے کے بعد وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی، جو گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرے گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...