پرویز الٰہی منی لانڈرنگ کیس؛ عدالت کی ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف کیس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف مشکوک بینک ٹرانزیکشنز اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں گوشت خور مکھیوں کے خاتمے کے لیے کروڑوں مکھیوں کی افزائش کا منصوبہ
ایف آئی اے کی کارکردگی پر سوالات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے مقدمے کا چالان پیش نہ کر سکی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایف آئی اے نے 3 بار مہلت مانگی لیکن پرویز الٰہی کے خلاف الزامات ثابت نہیں کر سکے۔ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، اور یہ محض انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔
عدالت کی جانب سے مہلت کا دینا
وکیل ایف آئی اے نے استدعا کی کہ چالان جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ آپ بار بار مہلت مانگتے ہیں، الزامات لگائے ہیں تو چالان جمع کرائیں۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کے لیے 18 اگست تک آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔