لیاری واقعہ: پولیس رپورٹ میں 6 ایس بی سی اے افسران سمیت 14 افراد قصور وار قرار
بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کی مدارس رجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت، وزیراعظم کی معاملات جلد حل کرنے کی ہدایت
پولیس کی تحقیقات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس رپورٹ کے مطابق 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی عمارت تعمیرکی تھی، کافی عرصے سے عمارت کے دونوں حصے خستہ حال اور ناقابل رہائش تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی و مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے دس دس کی ٹولیوں میں دس دس دن گاؤں میں قیام کر کے متعدد خدمات انجام دیں
ایس بی سی اے کی ذمہ داری
رپورٹ کے مطابق عمارت کے خستہ حال ہونے سے متعلق ایس بی سی اے افسران کو 2022 سے علم تھا اور 20 فلیٹ پر مشتمل عمارت کا ایک حصہ ایس بی سی اے افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث گرا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم خدمت مرکز کا افتتاح
غفلت اور لاپرواہی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معلوم ہونے کے باوجود ایس بی سی اے افسران نے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے، افسران نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث عمارت گری۔
یہ بھی پڑھیں: رنگ روڈ پر ABS Developers نے ایک اور ٹاور کی تعمیر شروع کر دی، بحریہ رنگ روڈ انٹرچینج سے صرف 10 سیکنڈ کی دوری پر
مجرمانہ ذمہ داری
پولیس رپورٹ میں ایس بی سی اےکے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
سانحہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ 4 جولائی 2025 کو لیاری میں عمارت گرنے سے 27 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔








