بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق آصف کی 3ماہ قبل شادی ہونے کا انکشاف

مظفر گڑھ میں دہشتگردی کا واقعہ
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق آصف کی 3ماہ قبل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد
آصف کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لورالائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان آصف مظفر گڑھ کے نواحی علاقے چوک قریشی کا رہائشی ہے۔
اہلخانہ کی آواز
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ آصف کی 3ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد آصف واپس مزدوری کیلئے بلوچستان چلا گیا تھا۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات آصف کے اغوا اور بعدازاں قتل کی اطلاع ملی۔