5 گیندوں پر 5 وکٹیں، مینز کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم
کرٹس کیمفر کا شاندار کارنامہ
ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے مینز کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق کے ساتھ ساتھ صوبے میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
5 گیندوں پر 5 وکٹیں
روزنامہ جنگ کے مطابق کرٹس کیمفر نے یہ نیا اور منفرد ریکارڈ 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لے کر بنایا ہے۔ اُنہوں نے 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لینے کا ریکارڈ آئرلینڈ میں کھیلے گئے ایک ڈومیسٹک میچ میں بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: میڈیکل کتابوں کے صفحات میں آئس جذب کرکے بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
میچ کی تفصیلات
کرٹس کیمفر نے ڈبلن میں انٹر پروینشل ٹی 20 ٹرافی میں نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف منسٹر ریڈز کے لیے کھیلتے ہوئے یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔ اُنہوں نے جیرڈ ولسن اور گراہم ہیوم کو ایل بی ڈبلیو کر کے 12ویں اوور کا اختتام کیا اور اپنے اگلے اوور میں اگلی 3 گیندوں پر 3 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
کامیابی کی خوشی
کرٹس کیمفر نے اپنی اس شاندار کارکردگی پر کہا کہ مجھے بالکل یقین نہیں ہو رہا تھا کہ ایسا ہو رہا ہے۔ اس میچ میں منسٹر ریڈز نے 100 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
عورتوں کا بھی منفرد کارنامہ
واضح رہے کہ زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کیلس نڈہلوو 2024ء میں ڈومیسٹک انڈر 19 میں ٹی 20 میچ کے دوران ایگلز ویمن کے خلاف کھیلتے ہوئے لگاتار 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد یہ منفرد کارنامہ انجام دینے والی پہلی کھلاڑی تھیں۔








