پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط ہو گئے
پاکستان اور روس کے مابین معاہدہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی
معاہدے کی تفصیلات
وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق، ماسکو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کی قیادت میں روس کے ساتھ وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد کا معاہدہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کے افسران کی کوٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہری، اداروں کے خلاف متعدد شکایات موقع پر ہی نمٹا دیں
معاہدے کی اہمیت
’’جنگ‘‘ کے مطابق، ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان اسٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے ایک سنگ میل ہے۔
جدید ترین سہولیات کی فراہمی
پاک، روس معاہدے میں پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی، جو ایک نئی صنعتی تاریخ رقم کرے گی۔ معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کے وادیم ویلیچکو شامل ہیں۔








