بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ مودی سرکار کے دوہرے معیار پر برس پڑے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تنقید
چندی گڑھ (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت من اداکار دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم کی ریلیز کی اجازت نہ ملنے پر مودی سرکار کے دوہرے معیار پر برس پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: وزراء کی عدم موجودگی، پی ٹی آئی کا سینیٹ سے واک آؤٹ
پہلگام واقعہ اور ثقافتی مشترکات
اپنے ایک خطاب میں بھگونت من نے کہاکہ پہلگام میں افسوسناک واقعہ ہوا ہے لیکن پہلگام واقعے سے پہلے شوٹ ہونے والی فلم اس لیے ریلیز نہیں ہوسکتی کہ اس میں پاکستانی فنکار ہے، دلجیت پاکستانی فنکار کو لینے سے غدار ہوگیا۔ ہمارا کلچر ایک ہے، ہم پنجابی بولتے ہیں۔ اس کی فلم کو ریلیز کی اجازت نہیں مل رہی لیکن اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم کھیلنے بھارت آ جائے تو یہ بالکل ٹھیک ہے۔ پاکستانی ٹیم کا آنا ٹھیک ہے، یہ کیا مذاق ہے؟
سوشل میڈیا پر ردعمل
بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت من دلجیت سنگھ اور ہانیہ عامر کی فلم پر پابندی عائد کرنے پر مودی حکومت پر برہم۔ پنجابیوں کا کلچر سانجھا ہے اس لیے مودی خوفزدہ ہے۔ بھگونت سنگھ pic.twitter.com/qtXr3AwRVd
— Saif Awan (@saifullahawan40) July 11, 2025