ریسٹورنٹس مالکان کو ٹائم کی پابندی کا حکم
عدالت کا حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر چیز موجود ہے، مہلت کس بات کی مانگ رہے ہیں، سپریم کورٹ پراسیکیوٹر پر برہم
سماعت کی تفصیلات
جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم باکو کا دورہ کریں گے
درختوں کی کٹائی
کینال روڈ سے درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ ییلو پروجیکٹ کے خلاف کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور ییلو لائن منصوبے پر انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ کا آرڈر کیا گیا ہے۔
کینال کا ورثہ
کینال کو ویسے ہی ورثہ ڈکلیئر کیا ہوا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔








