سابقہ کورین گلوکار تائل کو اجتماعی زیادتی کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا

سابق کورین گلوکار تائل کی سزا
سیؤل (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کورین گلوکار تائل کو اجتماعی زیادتی کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
عدالتی فیصلہ
ڈان نیوز نے کوریا ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ ’این سی ٹی‘ کے سابق گلوکار مون تائل، جو تائل کے نام سے مشہور ہیں، انہیں سیئول کی ضلعی عدالت نے ایک چینی سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے جرم میں 3 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کے روز سنایا گیا جو ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے عالمی شہرت یافتہ بوائے بینڈ ’این سی ٹی‘ کے سابق گلوکار کے لیے ایک بڑی بدنامی کا سبب بنا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے: ایرانی وزیر خارجہ
مجرموں کی شناخت
31 سالہ گلوکار کو عدالت میں دو دیگر شریک مجرموں کے ساتھ سزا سنائی گئی، جنہیں صرف ان کے خاندانی ناموں لی اور ہونگ سے شناخت کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سماجی تحفظ و سروسز کیلئے 33کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا
عدالتی حکم
عدالتی حکم کے مطابق تینوں مجرموں کو ایک جیسی سزائیں سنائی گئیں، فیصلہ سناتے ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا اور انہیں 40 گھنٹے پر مشتمل جنسی جرائم سے متعلق اصلاحی پروگرام مکمل کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں کھاد کے نئے ریٹ مقرر
واقعے کی نوعیت
مقدمے کی سماعت کے دوران سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جون 2024 میں پیش آیا تھا۔ تینوں مجرموں نے متاثرہ چینی خاتون سے سیئول کے علاقے اِتاوون کے ایک بار میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے خاتون کے ساتھ شراب نوشی کی، جس کے بعد وہ شدید نشے میں چور ہو گئی۔ بعد ازاں تینوں افراد خاتون کو ٹیکسی کے ذریعے لی کے گھر لے گئے، جہاں انہوں نے خاتون کو اس حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ بے ہوش اور مزاحمت سے قاصر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ہٹانے کا حکم
قانونی حیثیت
جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق، یہ جرم ’سنگین زیادتی‘ کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اس میں متعدد افراد ملوث تھے اور یہ ’نیم زیادتی‘ میں بھی شمار ہوتا ہے کیونکہ متاثرہ خاتون کی اس میں رضامندی شامل نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا
جرم کا اعتراف
تینوں ملزمان نے گزشتہ ماہ عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ بی بی سی کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران جج نے اس جرم کو انتہائی سنگین قرار دیا، تاہم استغاثہ کی جانب سے مانگی گئی سات سالہ سزا کے مقابلے میں نسبتاً نرم سزا سنائی گئی، اس بنیاد پر کہ یہ تینوں افراد پہلی بار جرم میں ملوث ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں: اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب
کیرئیر کا آغاز
سابق کورین گلوکار تائل نے 2016 میں ’این سی ٹی یو‘ کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، بعدازاں وہ ’این سی ٹی‘ کے سب یونٹ ’این سی ٹی 127‘ کا حصہ بنے، جو جنوبی کوریا کے معروف بینڈز میں شمار ہوتا ہے اور جس کے کئی گانے بل بورڈ چارٹس میں شامل ہو چکے ہیں۔
گروپ سے اخراج
یاد رہے کہ اگست 2023 میں تائل کو اچانک گروپ سے نکال دیا گیا تھا جس پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے، کیونکہ اس وقت ان پر لگنے والے الزامات کی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئی تھیں۔ تاہم، اسی ماہ یہ انکشاف ہوا کہ بینڈ کی منیجمنٹ کمپنی ایس ایم انٹرٹینمنٹ نے گلوکار کے خلاف جنسی جرم کے الزامات کے باعث ان کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا。