سابقہ کورین گلوکار تائل کو اجتماعی زیادتی کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا
سابق کورین گلوکار تائل کی سزا
سیؤل (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کورین گلوکار تائل کو اجتماعی زیادتی کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں، صدر مملکت
عدالتی فیصلہ
ڈان نیوز نے کوریا ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ ’این سی ٹی‘ کے سابق گلوکار مون تائل، جو تائل کے نام سے مشہور ہیں، انہیں سیئول کی ضلعی عدالت نے ایک چینی سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے جرم میں 3 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کے روز سنایا گیا جو ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے عالمی شہرت یافتہ بوائے بینڈ ’این سی ٹی‘ کے سابق گلوکار کے لیے ایک بڑی بدنامی کا سبب بنا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکواٹوریل گنی کے سیکس ٹیپ سکینڈل نے صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویاں بھی متاثر کیں
مجرموں کی شناخت
31 سالہ گلوکار کو عدالت میں دو دیگر شریک مجرموں کے ساتھ سزا سنائی گئی، جنہیں صرف ان کے خاندانی ناموں لی اور ہونگ سے شناخت کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی سکول میں بچی پر مبینہ تشدد، والد نے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دیدی
عدالتی حکم
عدالتی حکم کے مطابق تینوں مجرموں کو ایک جیسی سزائیں سنائی گئیں، فیصلہ سناتے ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا اور انہیں 40 گھنٹے پر مشتمل جنسی جرائم سے متعلق اصلاحی پروگرام مکمل کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
واقعے کی نوعیت
مقدمے کی سماعت کے دوران سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جون 2024 میں پیش آیا تھا۔ تینوں مجرموں نے متاثرہ چینی خاتون سے سیئول کے علاقے اِتاوون کے ایک بار میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے خاتون کے ساتھ شراب نوشی کی، جس کے بعد وہ شدید نشے میں چور ہو گئی۔ بعد ازاں تینوں افراد خاتون کو ٹیکسی کے ذریعے لی کے گھر لے گئے، جہاں انہوں نے خاتون کو اس حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ بے ہوش اور مزاحمت سے قاصر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛گھریلو ناچاقی پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، ملزم نے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا
قانونی حیثیت
جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق، یہ جرم ’سنگین زیادتی‘ کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اس میں متعدد افراد ملوث تھے اور یہ ’نیم زیادتی‘ میں بھی شمار ہوتا ہے کیونکہ متاثرہ خاتون کی اس میں رضامندی شامل نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: باہر بیٹھ کر ہمیں نہ بتائیں کہ پاکستان کے لیے کیا ضروری ہے، بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں، عظمیٰ بخاری
جرم کا اعتراف
تینوں ملزمان نے گزشتہ ماہ عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ بی بی سی کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران جج نے اس جرم کو انتہائی سنگین قرار دیا، تاہم استغاثہ کی جانب سے مانگی گئی سات سالہ سزا کے مقابلے میں نسبتاً نرم سزا سنائی گئی، اس بنیاد پر کہ یہ تینوں افراد پہلی بار جرم میں ملوث ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
کیرئیر کا آغاز
سابق کورین گلوکار تائل نے 2016 میں ’این سی ٹی یو‘ کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، بعدازاں وہ ’این سی ٹی‘ کے سب یونٹ ’این سی ٹی 127‘ کا حصہ بنے، جو جنوبی کوریا کے معروف بینڈز میں شمار ہوتا ہے اور جس کے کئی گانے بل بورڈ چارٹس میں شامل ہو چکے ہیں۔
گروپ سے اخراج
یاد رہے کہ اگست 2023 میں تائل کو اچانک گروپ سے نکال دیا گیا تھا جس پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے، کیونکہ اس وقت ان پر لگنے والے الزامات کی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئی تھیں۔ تاہم، اسی ماہ یہ انکشاف ہوا کہ بینڈ کی منیجمنٹ کمپنی ایس ایم انٹرٹینمنٹ نے گلوکار کے خلاف جنسی جرم کے الزامات کے باعث ان کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا。








