حکومت مضبوط بے شک نہ ہو لیکن مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹر رسول بخش رئیس

سیاسی تجزیہ کار کی رائے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کہتے ہیں کہ سڑکوں پر لوگ نکلیں تو اسے تحریک نہیں، بلکہ احتجاج کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ سامنے کرسی پر بیٹھا جیسے انتظار میں تھا، چارج میرے حوالے کیا، کئی سال میرے ماتحت رہا، قانون سے واقف، سرکاری نوکری میں میرا پہلا استاد
تحریک انصاف کی تحریک کے مقاصد
5 اگست کو تحریک انصاف کی تحریک کے مقاصد کیا ہیں یہ تو ابھی چھوڑ دیں، لیکن ایک مقصد تو ان کو حاصل ہو رہا ہے کہ تحریک انصاف کسی نہ کسی لحاظ سے زندہ ہے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تحریک انصاف، ان کا منشور یا ان کی سیاست کو ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: £190 Million Reference: Hearing Postponed to October 19 at PTI Lawyer’s Request
سیاسی تنازع کی حقیقت
ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے مزید کہا کہ حکومت خود کو منتخب کہتی ہے جبکہ تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ یہ حکومت منتخب نہیں ہے، جس کی وجہ سے ملک میں ایک سیاسی تنازع موجود ہے۔ جب تک سیاسی تنازع حل نہیں ہوتا تحریک چلتی رہے گی۔ سیاسی تنازعات کو حل کرنے سے ہی حکومت مضبوط ہوتی ہے۔
حکومت کی حالت
دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے مزید کہا کہ حکومت مضبوط بے شک نہ ہو، لیکن حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور وہ ہاتھ بہت مضبوط ہیں۔