دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،آخری حد تک تعاقب کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

اجلاس کی تفصیلات
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، آخری حد تک تعاقب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج
امن و امان کا اجلاس
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے اجلاس کو سرہ ڈاکئی واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پریذیڈنٹ ون ڈے کپ، ایس این جی پی ایل، ایشال ایسوسی ایٹس اور سٹیٹ بینک کی کامیابی
دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر حال میں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دہشت گردوں کا آخری حد تک تعاقب کیا جائے گا، لیویز اور پولیس کی حدود سے بالاتر ہو کر کارروائی کی جائے گی، دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر اور فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا۔
دہشت گردی کے واقعات کے لیے رسپانس میکنزم
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو دہشت گردی کے واقعات میں رسپانس میکنزم کو مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، بلوچستان میں قانون کی عمل داری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا。