ثمر بلور نے اے این پی کیوں چھوڑی؟

ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے پارٹی عہدہ نہ ملنے پر پارٹی سے راہیں جدا کیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں امریکہ برابر کا شریک ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
عہدے کی امیدیں
صحافی لحاظ علی کے مطابق ثمر ہارون بلور کی خواہش تھی کہ انہیں کم از کم ڈویژن لیول کا کوئی پارٹی عہدہ دیا جائے لیکن انہیں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ پارٹی قیادت سے نالاں تھیں۔
پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات
لحاظ علی کے مطابق ثمر بلور کی گزشتہ ڈیڑھ سال سے پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی لیکن پی پی پی اور اے این پی میں اچھے تعلقات ہیں۔ پی پی قیادت نے اس بارے میں اے این پی کو آگاہ کیا جس کے بعد یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا اور ثمر بلور نے مسلم لیگ ن جوائن کرلی۔