تحریک انصاف کا آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کا فیصلہ

پاور شو کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا
اجلاس کی تفصیلات
اس سلسلے میں مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بلایا گیا ہے۔
گاڑیوں کا قافلہ
ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور 300 سے زائد گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں لاہور روانہ ہوں گے۔ تحریک انصاف بذریعہ جی ٹی روڈ گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں لاہور جائے گی۔