رابعہ بٹ بھی سوشل میڈیا پر غیرفعال، سوشل میڈیا پر آوازیں اٹھنے کے بعد اداکارہ کا سوشل میڈیا پر پیغام آگیا۔
اداکارہ رابعہ بٹ کی غیر موجودگی
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد مقبول ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کی طویل غیر موجودگی نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر آوازیں اٹھنے کے بعد اداکارہ بٹ نے بھی پیغام جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور؛ بورڈ بازار میں فائرنگ سے عالم دین کمسن بیٹے سمیت جاں بحق
مداحوں کی تشویش کا اظہار
تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان کے مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ کافی عرصے سے کوئی پوسٹ نہیں کی۔ ان کی پوسٹ کے نیچے کامنٹس میں مداحوں نے انہیں ٹیگ کرکے سوال کیا کہ کیا آپ ٹھیک ہیں۔ مداحوں کی جانب سے گزارش کی جارہی ہے کہ لائیو آکر مداحوں کو اپنے ہونے کا یقین دلائیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ کی جانب سے دسمبر 2024 کے بعد کوئی پوسٹ نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا
رابعہ بٹ کا پیغام
مداحوں کی جانب سے بے شمار کامنٹس کے بعد اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے سٹوری شیئر کی جس میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن سب کو میری فکر ہے، یہ پیغام اُن کے لیے ہے۔ انہوں نے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ زندگی کے ایک سفر پر ہیں اور اس وقت اس بارے میں بات نہیں کر سکتیں۔ اگر وہ چیز انہیں مل گئی جس کی وہ تلاش میں ہیں تو آگاہ کریں گی، اگر نہ ملی تو بھی معلوم ہوجائے گا لیکن دونوں صورتوں میں چیزیں کبھی ایک جیسی نہیں ہوں گی۔ رابعہ بٹ نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔
مداحوں کی آراء
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت کے بعد مداحوں کو احساس ہوا کہ اداکارہ رابعہ بٹ بھی کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر غیر فعال ہیں، رابعہ بٹ پاکستان کی باصلاحیت سپر ماڈل اور اداکارہ ہیں۔








