سینئر صحافی ماجد نظامی کا مری کے ہسپتال کے وارڈ کا نام نوازشریف کے نام پر رکھنے پر طنز

لاہور میں سیاست اور ہسپتال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی ماجد نظامی نے مری کے ہسپتال کے ایک وارڈ کا نام نواز شریف کے نام پر رکھنے پر دبے لفظوں میں پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ بتاتی ہے جس حکمران نے انصاف سے گریز کیا وہ نہیں رہا،مسلمانوں کے نظام انصاف میں خرابی تب پیدا ہوئی جب لالچ معاشرے میں بڑھ گیا
سوشل میڈیا پر تنازعہ
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک صارف میاں داود نے نوٹیفکیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماشاء اللہ ، پنجاب حکومت نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، مری کے ہسپتال کے کارڈیک وارڈ کا نام نوازشریف کارڈیک سینٹر رکھ دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے گرفتار ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا
ماجد نظامی کا ردعمل
سینئر صحافی ماجد نظامی نے اسے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’شکر کریں کہ پنجاب حکومت نے صرف ایک وارڈ کا نام ہی رکھا ہے۔ سید محمد حسین ٹی بی ہسپتال مری کا نام ہی نواز شریف کے نام پر نہیں رکھ دیا، کیونکہ "قانونی" طور پر اب ایسا کیا جا سکتا ہے۔ محمد حسین وہ آدمی تھا جس نے پاکستان بننے سے کئی سال پہلے 20 ایکڑ زمین خرید کر ٹی بی کے مریضوں کے لیے خود ہسپتال بنایا تھا۔ اس کو کیا پتہ تھا کہ 100 سال بعد ایسے حکمران آئیں گے جو مفت کا مال سمجھ کر سرکاری منصوبوں کا نام اپنے گھر والوں کے نام پر رکھا کریں گے۔
ماجد نظامی کا ٹویٹر پیغام
شکر کریں کہ پنجاب حکومت نے صرف ایک وارڈ کا نام ہی رکھا ہے۔ سید محمد حسین ٹی بی ہسپتال مری کا نام ہی نواز شریف کے نام پر نہیں رکھ دیا، کیونکہ "قانونی" طور پر اب ایسا کیا جا سکتا ہے۔ محمد حسین وہ آدمی تھا جس نے پاکستان بننے سے کئی سال پہلے 20 ایکڑ زمین خرید کر ٹی بی کے مریضوں کے… https://t.co/62jsrNHbgr
— Majid Nizami (@majidsnizami) July 11, 2025