میرے خیال میں عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر تحریک نہیں چلا سکیں گے : شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا عمران خان پر بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ عمران خان کیا چاہتے ہیں، جو بھی جیل میں مل کر آتا ہے وہ مختلف بات کرتا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر تحریک کی قیادت کر سکیں گے اور اس سے کوئی فرق پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شارجہ میں انٹرنیشنل بک فیئر (SIBF) کا 43 واں ایڈیشن شروع ہو گیا.

ملکی حالات کی عکاسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کی تو ہر وقت ضرورت ہوتی ہے، جو ہمارے ملک کے حالات ہیں جہاں کوئی نظام نہیں چل رہا، ملکی ترقی نہیں ہو رہی، ہر پاکستانی ہر سال غریب ہوتا جارہا ہے۔ ہماری کوئی پالیسی اور ڈائریکشن نہیں ہے، ہر قسم کے مسائل ہیں۔ پی ٹی آئی کی تحریک کا مجھے نہیں پتا کہ مقصد کیا ہے، ماضی میں ان کا مقصد انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے عمران خان کو جیل سے نکالنا ہے۔ اگر یہ مقصد ہے تو یہ تحریک کامیاب نہیں ہو گی، آپ ملک کی بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، پاکستان سے رابطوں کے الزام میں موچی گرفتار کرلیا گیا

سیاسی حل کی ضرورت

انہوں نے کہا کہ جب ملک کی بات کریں گے، ملک کے نظام کی بات کریں گے، آئین کی بالادستی کی بات کریں گے، سیاسی انتشار ختم کرنے کی بات کریں گے تو اسی میں عمران خان کا حل بھی نکل آئے گا۔ اگر یہ کہیں گے کہ ہم نے عمران خان کو سڑک پر دباؤ ڈال کر نکالنا ہے تو یہ ہم نے پہلے کبھی دیکھا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں

اپوزیشن کا کردار

ہماری کوشش یہ تھی کہ جن نکات پر اتفاق ہو سکتا ہے، اس پر اپوزیشن کی سوچ میں ہم آہنگی پیدا ہو جائے۔ پی ٹی آئی سب سے بڑی اپوزیشن کی جماعت ہے، ان کے پاس حکومت بھی ہے، انہیں وہاں پر کام کرنا چاہیے۔ ان کی دونوں جگہ ناکامی ہے، نہ تو وہ اپوزیشن کا کردار ادا کر سکے اور نہ ہی کے پی کے حکومت چلتی ہے، پہلے اس پر توجہ دیں، تحریک اس کے بعد چلے گی۔

تحریک کے سوالات

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آپ تحریک چلاتے ہیں تو لوگ پوچھیں گے کہ آپ اقتدار میں آ جائیں گے تو ہمیں کیا دیں گے، تو اس کا جواب کوئی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی سوچ سمجھ کر اقدامات کرے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ عمران خان کیا چاہتے ہیں، جو بھی جیل میں مل کر آتا ہے وہ مختلف بات کرتا ہے، میری رائے میں عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر تحریک کی قیادت نہیں کر سکیں گے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...