لورالائی واقعہ، احمد نورانی کی فواد چوہدری پر تنقید، صارف نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

افسوسناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لورالائی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر سوشل میڈیا پر ایک صارف نے سینئر صحافی احمد نورانی کو اس وقت آڑے ہاتھوں لے لیا جب احمد نورانی نے فواہد چوہدری کی جانب سے پنجاب حکومت کو لورالائی واقعہ پر سخت سوالات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم
فواد چوہدری کا بیان
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "پنجاب حکومت خاموش رہ کر پنجابیوں کے قتلوں کی معاون بنی ہوئی ہے، مریم نواز اس قتل عام پر اپنی پوزیشن واضح کریں، وہ کن کے ساتھ کھڑی ہیں، اس بے حسی پر شرم آنی چاہیے۔"
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری
احمد نورانی کا ردعمل
فواد چوہدری کے سوال پر احمد نورانی غصہ کر گئے اور سخت جملوں کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ غلیظ انسان پاکستان میں مسلسل صوبائی تعصب اور نسل پرستانہ نفرت پھیلتا ہے، اپنی سیاست ختم ہو جانے اور تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے مسترد کردیئے جانے کے بعد یہ تقریبا پاگل ہو گیا ہے۔"
سوشل میڈیا پر بحث
اس معاملے پر ٹویٹر صارف علی انور نے پیغام جاری کرتے ہوئے احمد نورانی کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ "اگلے پنجابی شناخت دیکھ کر بندے مار دیتے ہیں لیکن یہ طبقہ ہمیں آ کر کہتا ہے کہ آپ تعصب پھیلا رہے ہیں، مطلب پنجاب قتل ہوتے رہیں اور ہم بولے بھی نہیں، آفرین ہے آپ کی سوچ پر، یہی وہ لوگ ہیں جو پنجابی غاصب، پنجابی فوج کے نعرے بھی لگاتے ہیں، تب تعصب نہیں پھیلتا؟"
اگلے پنجابی شناخت دیکھ کر بندے مار دیتے ہیں. لیکن یہ طبقہ ہمیں آ کر کہتا ہے کہ آپ تعصب پھیلا رہے ہو. مطلب پنجابی قتل ہوتے رہے اور ہم بولے بھی نہ؟ آفرین اے تواڈی الباکستانی اپروچ تے.
یہی وہ لوگ ہیں جو پنجابی غاصب، پنجابی فوج کے نعرے بھی لگاتے ہیں. تب تعصب نہیں پھیلتا؟ https://t.co/BcaqY1ywNi— Ali Anwaar (@AliBinger) July 11, 2025