عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد کا معاملہ، رضوان رضی نے دلچسپ قصہ شیئر کردیا

عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد
لاہور(ویب ڈیسک) عمران خان کے بچوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
سینئر صحافی کا دلچسپ قصہ
اب سینئر صحافی رضوان رضی نے بھی ایک دلچسپ قصہ شیئر کردیا۔ ایکس(ٹوئٹر) پر رضوان رضوی نے لکھا کہ عمران خان کے دور وزارت عظمی میں وزیراعظم ہاوس میں متعین ایک بہت بڑے سرکاری افسر نے یہ بتایا کہ خاتون اول (بشریٰ بی بی) نے اپنے شوہر، عمران احمد خان سے کہا تھا کہ ان کا برطانیہ جا کر اپنے بچوں سے ملنا ان کیلئے نحس ثابت ہوگا اور وزارت عظمی چلی جائے گی۔
برطانیہ کا دورہ
وہ جب تک وزیراعظم رہے، علیم خان اور جہانگیر ترین سے سپانسر کروا کے انہیں مل لیتا لیکن برطانیہ نہیں گیا۔ ایک مرتبہ برطانیہ کا سرکاری دورہ رکھنے کو کہا گیا، تاہم برطانوی حکومت نے شدید قسم کی سفارتی شٹ اپ کال دی۔ وزارت عظمی پھر بھی چلی گئی۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ بچے اپنی نحوست ساتھ لے کر آئیں گے یا وہیں چھوڑ آئیں گے۔ اللہ ہی جانے کون بشر ہے۔
جناب عمران خان کے دور وزارت عظمی میں وزیراعظم ہاوس میں متعین ایک بہت بڑے سرکاری افسر نے بتایا کہ جنابہ پنکی پیرنی خاتون اول نے اپنی شوہر نامدار، جناب عمران احمد خان نیازی کو بتایا تھا کہ ان کا برطانیہ جا کر اپنے بچوں سے ملنا ان کے لئے نحس ثابت ہوگا وزارت عظمی چلی جائی گی۔ وہ جب…
— Rizwan Razi™ (@realrazidada) July 10, 2025