ماہ گل بلوچ نے بی ایل ایف کارندوں کی سولر پینلزپر فائرنگ کی ویڈیو شیئر کردی

بلوچستان کی محرومیاں
کوئٹہ(ویب ڈیسک) عمومی طورپر بلوچستان کی محرومیوں کا ذکر کیا جاتاہے لیکن اب ماہ گل بلوچ نے بی ایل ایف کارندوں کی سولر پینلزپر فائرنگ کی ویڈیو شیئر کردی اور کہا ہے یہ ہی لوگ دراصل تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ کیا، اجرک کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندا شروع کردیا : فاروق ستار
سولر پینلز پر فائرنگ کی ویڈیو
شیئر ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک مسلح شخص کسی مقام پر نصب سولر پینلزپر گولیاں برسا رہا ہے، ساتھ ہی قریبی سڑک پر موجود ایک مسلح شخص گاڑیوں کو روک کر کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگو میں کشتی میں آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد 148 ہو گئی
ماہ گل بلوچ کا بیان
بلوچستان کے دشمن کا ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ماہ گل بلوچ نے لکھا کہ "یہ دیکھیں یہ بی ایل ایف والے کیسے سولر پینلز پر فائرنگ کررہے ہیں، ان سولر پینلز سے بلوچ عوام کو ہی سہولت تھی۔ یہ تعمیر و ترقی کے اصل دشمن ہیں اور بلوچ عوام کو محروم رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ان کا اپنا بینک بیلنس بڑھتا رہے."
سوشل میڈیا پر ردعمل
یہ دیکھیں یہ بی ایل ایف والے کیسے سولر پینلز پر فائرنگ کررہے ہیں۔ ان سولر پینلز سے بلوچ عوام کو ہی سہولت تھی۔ یہ تعمیر و ترقی کے اصل دشمن ہیں اور بلوچ عوام کو محروم رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ان کا اپنا بینک بیلنس بڑھتا رہے #EnemiesOfBalochistan pic.twitter.com/KtXoMoNzBW
— Mahgul Baloch (@MahgulzBaloch) July 10, 2025