زندگی جیسے رک گئی تھی، نوشین شاہ کس بیماری کا شکار رہیں؟
نوشین شاہ کی شوبز میں واپسی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نوشین شاہ اپنی بے مثال اداکاری، منفرد فیشن سٹائل اور سکرین پر دل موہ لینے والی موجودگی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ تاہم، گزشتہ ایک سال سے وہ شوبز سے غائب تھیں جس پر مداحوں نے کئی سوالات اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو چندہ دینے والے میٹا، ایپل، گوگل، ٹیسلا اور ایمازون کو 1800 ارب ڈالر کا نقصان
معروف اداکارہ کا مشکل وقت
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اب نوشین نہ صرف دوبارہ منظرعام پر آئی ہیں بلکہ انہوں نے جرات مندی سے اپنی غیر موجودگی کی اصل وجہ بھی سب کے ساتھ شیئر کی ہے۔
نوشین شاہ حال ہی میں ایک شومیں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک مشکل اور حساس پہلو پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شدید ڈپریشن سے گزررہی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے کام سے مکمل وقفہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے، 4 مستقل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں
ذہنی صحت کے مسائل
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اس ذہنی کیفیت نے ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ ”میں ہر قسم کے جذبات سے عاری ہوچکی تھی۔ کسی دوسرے کی خوشی محسوس نہیں کر پا رہی تھی اور خود بھی اندر سے خالی خالی محسوس کر رہی تھی،“ نوشین نے دل کی بات کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے اپنی کیفیت پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر چیز سے خوف محسوس ہوتا تھا حتی کہ کوئی پاس سے بھی گذرتا تو میں ڈر جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 46 ہزار سرپلس اساتذہ، 15 جولائی سے ریشنلائزیشن کا عمل شروع کیا جائے گا: رانا سکندر حیات
پیشہ ورانہ مدد کا فیصلہ
انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کئی مہینوں تک اپنے کمرے میں بند رہیں اور باہر کی دنیا سے بالکل دور رہیں۔ نوشین نے بتایا کہ جیسے جیسے حالات بگڑتے گئے، انہوں نے وقت پر پیشہ ورانہ مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مکمل علاج کروایا اور آج وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں اور ایک بار پھر کام پر واپس آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے کڑچھے طیش میں آگئے ہیں: عظمیٰ بخاری
ڈپریشن کا سچ
ان کا کہنا تھا کہ ”ڈپریشن صرف اداسی کا نام نہیں، یہ ایک خاموش بیماری ہے جو انسان کی روح کو تھکا دیتی ہے۔“ اداکارہ نے دیگر لوگوں کو بھی مشورہ دیا کہ اگر وہ ایسی ہی کسی کیفیت سے گزر رہے ہیں تو فوراً ڈاکٹر کی مدد لیں، کیونکہ صحت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
حوصلہ افزائی کی مثال
نوشین شاہ کی یہ جرات مندانہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ ان کے مداح اور ساتھی فنکار ان کی ایمانداری اور حوصلے کو سراہ رہے ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں جہاں چمک دمک کے پیچھے کئی بار درد چھپ جاتا ہے، نوشین کا یہ قدم ایک مثبت مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔








