وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اصلاحاتی عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی

وزیرِاعظم کا اصلاحاتی عمل کو تیز کرنے کا حکم
اسلام آباد (پروموشنل ریلیز) "وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اصلاحاتی عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور وزارتِ توانائی – پاور ڈویژن میں ہونے والی اصلاحات کو دیگر وزارتوں کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل قرار دیا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ میں شمولیت کا معاملہ، پی ٹی آئی نے 4 منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں جمعہ کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں وزارتِ توانائی – پاور ڈویژن نے گورننس کو جدید بنانے اور اصلاحات نافذ کرنے کے لیے ماہرین کی رہنمائی میں تیار کردہ نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر
پاکستان کی معاشی ترقی کی ضرورت
وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی تب ہی ممکن ہے جب ہم پرانے اور غیر مؤثر نظام کو ختم کر کے اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کے ڈھانچے کو ڈیجیٹلائز اور ماڈرنائز کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہو رہی: عارف علوی
بین الاقوامی ماہرین کی اہمیت
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ماہرین کی مدد سے نظام میں پائیدار اور نتیجہ خیز تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کا سفر 244 ٹرینوں سے 104 تک کیسے پہنچا، سیکرٹری ریلوے کا بڑا انکشاف
وزارتِ توانائی کی کامیاب مثال
"وزارتِ توانائی – پاور ڈویژن میں کی گئی اصلاحات، نقصانات میں کمی، اور اربوں روپے کی قومی بچت کو وزیرِ اعظم نے ایک کامیاب مثال قرار دیا جو باقی تمام وزارتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
موثر قیادت کی اہمیت
یہ تمام کامیابیاں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی مؤثر قیادت، وژن اور گڈ گورننس کے لیے کیے گئے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے وزارت میں شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت، اور ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے ادارے کی کارکردگی کو ایک نئی سمت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کامرانی ٹیسوری کیا اپنے بیان پر گورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟ اینکرپرسن عدنان حیدر کے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا۔
خصوصی کمیٹی کی تشکیل
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے جو بہترین انسانی وسائل کی بھرتی، وزارتوں کو جدید نظاموں سے ہم آہنگ کرنے، اور پاور ڈویژن کی طرز پر دیگر وزارتوں میں بھی اصلاحاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے قابلِ عمل سفارشات تیار کرے۔
ملکی ترقی کی جانب اہم قدم
وزارتِ توانائی – پاور ڈویژن کی یہ پیش رفت نہ صرف توانائی کے شعبے میں شفاف اور مؤثر گورننس کی علامت ہے بلکہ ملکی ترقی اور عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔