میٹرو بس لاہور نشئیوں کے نشانے پر، انتظامیہ خاموش

لاہور میٹرو بس سروس کی سیکیورٹی صورتحال

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میٹرو بس سروس کے ناقص سیکیورٹی نظام اور سرکاری تنصیبات کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیروز پور روڈ، جین مندر، چوبرجی اور دیگر مقامات سے نشے کے عادی افراد کروڑوں روپے کے جنگلے، پلرز پر لگے گملے، فریم اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، قیمت میں 3200 روپے تک کا اضافہ

چوری کی وارداتوں کا تسلسل

سرکاری املاک کی چوری کی وارداتوں کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے کوئی حفاظتی انتظامات نہ تو بڑھائے گئے ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی ہے۔ میٹرو بس سروس کے جنگلے غائب ہونے سے پیدل افراد ٹریک سے سڑک کراس کرنے لگے، جس سے شہریوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے۔

صوبائی وزیر کی وضاحت

سما نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کا کہنا ہے کہ معاملے کا علم ہے، میٹرو بس ٹریک پر سیکیورٹی بڑھائیں گے، ایسے واقعات روکنے کیلئے میٹرو ٹریک پر کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...