تاجی کھوکھر مرحوم کے صاحبزادے فرخ کھوکھر کا جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد میں سیاسی تبدیلی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سماجی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ باقاعدہ شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔
شیڈول شمولیت
ڈان نیوز کے مطابق فرخ کھوکھر 18 جولائی کو ڈیرہ تاجی کھوکھر میں مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں جے یو آئی (ف) میں شامل ہوں گے۔ فرخ کھوکھر جے یو آئی میں شمولیت کے بعد باقاعدہ اسلام آباد سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کریں گے۔
ذاتی پس منظر
فرخ کھوکھر سابق ڈپٹی اسپیکر نواز کھوکھر کے بھتیجے اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچازاد بھائی ہیں۔ امیر جے یو آئی اسلام آباد پیر مفتی اویس عزیز بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ فرخ کھوکھر خطہ پوٹھوہار کی جانی مانی شخصیت تاجی خان کھوکھر مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ردعمل
تاجی کھوکھر مرحوم کے صاحبزادے، نواز کھوکھر مرحوم کے بھتیجے اور مصطفی نواز کھوکھر کے کزن فرخ کھوکھر کا جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا فیصلہ۔ مولانا کی سرپرستی میں سیاست کا آغاز گھاٹے کا سودا نہیں۔ مبارکباد مسٹر فرخ کھوکھر pic.twitter.com/Fxj9ipoGvP
— احمد منصور (@AhmedMansorReal) July 12, 2025