وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے بیجنگ میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں ”پاک چین ثقافتی کوریڈور“ کی تجویز دے دی

ثقافتی کوریڈور کی تجویز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے ثقافت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ انہوں نے بیجنگ میں منعقدہ عالمی سیولائزیشن کانفرنس 2025 میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تسلسل میں "پاک چین ثقافتی کوریڈور" کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 29پروازیں تاخیر کا شکار

عالمی فورم میں شرکت

ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت حذیفہ رحمان نے کہا کہ بیجنگ میں منعقدہ عالمی سیولائزیشن کانفرنس 2025 میں پاکستان کی نمائندگی اور خطاب کا موقع ملا۔ یہ پہلا عالمی فورم تھا جہاں دنیا بھر کے وزرائے ثقافت، سابق صدور، وزرائے اعظم اور 140 ممالک کے مندوبین شریک ہوئے۔ کانفرنس کا مقصد عالمی تہذیبوں، ثقافتوں اور قومی ورثے کے باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خان صاحب باہر آ گئے تو حکومت ایک گھنٹہ بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز

پاکستان کا تہذیبی مقدمہ

وزیر مملکت برائے ثقافت حذیفہ رحمان نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان کا تہذیبی و ثقافتی مقدمہ پیش کیا۔ انہوں نے وادی سندھ، گندھارا، صوفی روایت اور سیاحتی امکانات پر گفتگو کی جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تسلسل میں "پاک چین ثقافتی کوریڈور" کی تجویز دی، جسے چینی قیادت نے مثبت اور باعمل دلچسپی کے ساتھ سراہا۔

وزیراعظم کی وژنری قیادت

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی وزیراعظم پاکستان کی وژنری قیادت اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی مستقل پالیسی کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کی نرم سفارت کاری اور ثقافتی اثر پذیری کے لیے یہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...