خشک خوبانی میں کتنے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں؟

خشک خوبانی: ایک لذیذ اور غذائیت سے بھرپور پھل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خشک خوبانی کا ذائقہ لذیذ اور میٹھا ہوتا ہے اور یہ ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ یہ گرمیوں میں سرد علاقوں میں پایا جاتا ہے جب کہ اسے سارا استعمال کرنے کے لیے خشک بھی کر لیا جاتا ہے، جسے پھر خشک خوبانی کا نام دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا؟ ویڈیو تجزیہ
غذائی معلومات
طبی ماہرین کے مطابق تقریباً ایک سو گرام خشک خوبانی میں 241 کیلوریز، 5 گرام فیٹ، 4 گرام پروٹین، 3 گرام فائبر، 63 گرام کاربو ہائڈریٹس، 1160 ملی گرام پوٹاشیم، 3 ملی گرام آئرن، 55 ملی گرام کیلشیم، 2 مائیکرو گرام سیلینیم، 180 مائیکرو گرام وٹامن اے، 1 ملی گرام وٹامن سی، جب کہ 10 مائیکرو گرام فولیٹ پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا عدالتی احکامات تسلیم نہ کرنے پر سکولوں کو بند کرنے کا عندیہ
غذائی اجزاء
خوبانی میں دو خاص غذائی اجزاء وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
وٹامن اے کے فوائد
وٹامن اے صحت مند جِلد کی تشکیل اور بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔