علی امین گنداپور کی رخصتی سے حکومت ملے یا نہ ملے، مولانا فضل الرحمان کے دل کو ٹھنڈک ضرور پہنچے گی، عثمان مجیب شامی

سیاسی پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان مجیب شامی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ایک ہی حلقے سے الیکشن میں مدمقابل تھے، جس کی سیاسی خلش اب بھی موجود ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنداپور کی رخصتی سے حکومت ملے یا نہ ملے، مولانا فضل الرحمان کے دل کو ٹھنڈک ضرور پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک
دنیا ٹی وی کے پروگرام تھنک ٹینک میں پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کے سوال کے جواب میں عثمان مجیب شامی نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا والوں کا کہنا ہے کہ اسمبلی پر ہلہ بولنے نہیں، علامتی احتجاج میں اظہار یکجہتی کے لئے آ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کی تنقید
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ہدف تنقید بنے ہوئے ہیں، اس کی وجہ یوٹیوبر عادل راجہ کا وہ ٹویٹ ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مرزا آفریدی کو سینیٹ کی نشست کے لئے 50 کروڑ کا ٹکٹ دیا گیا، اور وزیراعلیٰ کے پی کا دورہ لاہور مرزا آفریدی کی امیج بلڈنگ سے زیادہ کچھ نہیں۔