عمران خان کے بیٹے آئیں گے: سلمان اکرم راجہ

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی کا حق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے اور وہ آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امن اور سکیورٹی کا قیام نہایت ضروری، خود مختاری کا احترام کرنا چاہئے: پاکستان
میڈیا سے گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، کے پی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ لاہور جا رہے ہیں جہاں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ابھر کر سامنے آیا، نواز شریف
آزادی اظہار
آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے، یہ حق ہم سے چھین لیا گیا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں۔ ہمارا قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے، آج اور کل میٹنگ ہوگی، اس کے بعد واپس آئیں گے۔
ظہرانہ اور ملاقاتیں
پی ٹی آئی ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کے اعزاز میں اسلام آباد میں ظہرانہ دیا گیا، جس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور نے ارکان سے ملاقات بھی کی۔