چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی زیادتی کا شکار ہونیوالی بچی سے ملاقات، انصاف کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے تھانہ کاہنہ کی حدود میں اُس کم سن متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا، جو مبینہ طور پر اپنے کرایہ دار کی جانب سے زیادتی کا شکار ہوئی۔ چیئرپرسن نے متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کا دکھ سنا اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حمیراہ اصغر کی افسوسناک موت کے بعد اداکاراؤں نے جڑے رہنے کیلئے واٹس ایپ گروپ بنا لیا

واقعات کی تفصیلات

پولیس رپورٹ کے مطابق 13 تا 14 سالہ بچی کو اُس کے کرایہ دار اور اس کے اہل خانہ کی جانب سے مبینہ طور پر نشہ آور مشروب دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اور بعد ازاں اسے نازیبا سلوک اور بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شعلے سے برفی تک: بالی وڈ کی سپر ہٹ فلموں پر نقل کے الزامات کا سبب کیا ہے؟

چیئرپرسن کا رد عمل

چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا، جنہوں نے مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا یہ واقعہ ہم سب کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔ ایسے درندہ صفت افراد کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ ہم متاثرہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کی مثال قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں؛ نعمان اعجاز بجلی کے بڑھتے نرخوں پر برہم

متاثرہ کی مدد کے اقدامات

انہوں نے پولیس، ویمن پروٹیکشن افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ متاثرہ کو فوری قانونی تحفظ، نفسیاتی مدد، اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اور اس کیس کی روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے۔

وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق

چیئرپرسن نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ’’خواتین کے لیے محفوظ پنجاب‘‘ ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہر مظلوم کو انصاف کی فراہمی حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔ اگر آپ یا آپ کے اردگرد کوئی خاتون یا بچی کسی بھی قسم کے تشدد، ہراسانی یا زیادتی کا شکار ہو، تو فوراً 1737 پر رابطہ کریں۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...