وائرل چاچا کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ
بارش کے بعد وائرل چاچا کی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بارش کے بعد حکومت کو گالیاں دینے والے وائرل چاچا کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے شہری کو حراست میں لینے کے بعد اس کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اس نے کہا "حکومت پاکستان سے معذرت، سی ایم صاحبہ زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد."
یہ بھی پڑھیں: اللہ ہی جانتا ہے کون نیک ہے کون بد، کون اچھا ہے کون برا،ہمارے بس میں انسان کی خدمت ہے، اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کے بندے کا خیال کریں
وائرل ویڈیو کی حقیقت
واضح رہے کہ اس شخص کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے بارش کے پانی کی ویڈیو بنانے والے کے کیمرے پر اچانک آکر حکومت کو گالیاں دینا شروع کردیں۔
پولیس کی کارروائی
تاہم اب پولیس کی جانب سے اسے گرفتار کرکے ‘کامیابی’ سے ‘سافٹ ویئر اپ ڈیٹ’ کردیا گیا ہے.
میں حکومت پاکستان سے معذرت چاہتا ہوں۔
وائرل ویڈیو کے بعد شہری کا پولیس حراست میں بیان pic.twitter.com/kQQUGJ7HtZ— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 12, 2025








