کالج طالبہ نے ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر خود کو آگ لگا لی
بھارتی کالج میں خودکشی کا واقعہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کالج میں طالبہ نے شعبے کے سربراہ کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کا اضافہ
واقعے کی تفصیلات
بھارتی ریاست اوڈیشہ کے فقیر موہان کالج میں بی ایڈ کی طالبہ نے مبینہ طور پر ڈپارٹمنٹ ہیڈ کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور دھمکیاں دینے پر خود کو آگ لگا لی۔ طالبہ 95 فیصد جھلس گئی ہے، جبکہ اسے بچانے کی کوشش کرنے والا ایک اور طالب علم 70 فیصد جھلس گیا ہے۔ دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی نیوی کا ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ
پولیس کارروائی
’’جنگ‘‘ کے مطابق، پولیس کی جانب سے کالج کے شعبہ تعلیم کے ڈپارٹمنٹ ہیڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کالج کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی ایڈ کی طالبہ نے یکم جولائی کو کالج انتظامیہ کو ڈپارٹمنٹ ہیڈ سمیر کمار کے خلاف ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی شکایت درج کروائی تھی۔
طالبہ کی مخالفت اور احتجاج
شکایت کے بعد طالبہ سے کہا گیا تھا کہ 7 دن میں کارروائی ہوگی، مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ اس کے بعد متاثرہ طالبہ دیگر طلباء کے ساتھ کالج کے باہر احتجاج کر رہی تھی کہ اچانک وہ پرنسپل آفس کے قریب پہنچی اور خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔








