یوٹیوب شارٹس کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ

ٹک ٹاک کی مقبولیت کا اثر
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک کی مقبولیت نے دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی خود کو بدلنے پر مجبور کردیا اور ان کی جانب سے مختصر ویڈیوز کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
یوٹیوب کا نیا فیچر: شارٹس
درحقیقت ٹک ٹاک کی مقبولیت نے یوٹیوب کو مختصر ویڈیوز پر مبنی فیچر شارٹس متعارف کرانے پر مجبور کیا جس میں صارف ایک منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرسکتے ہیں۔ مگر اب یوٹیوب شارٹس کے دورانیے کو کچھ بڑھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچنے والے 4 افراد گرفتار لیکن کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
ویڈیوز کا دورانیہ بڑھتا ہوا
15 اکتوبر سے گوگل کے اس پلیٹ فارم میں ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت سولر سکیم کا آغاز کردیا
ٹک ٹاک کے مقابلے میں
ٹک ٹاک میں کافی عرصے سے 10 منٹ طویل ویڈیوز کرنے کا آپشن صارفین کو دستیاب ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے اسے 30 منٹ تک بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اب لگتا ہے کہ گوگل کی جانب سے اس میدان میں بھی ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں کا کردار مشکوک ہے، بشریٰ بی بی کی بہن کا بیان
صارفین کی طلب
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جا رہا تھا جس کے باعث شارٹس کے دورانیے کو بڑھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو جلا دیا
نئے فیچرز کا اعلان
شارٹس کے دورانیے میں اضافے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی جانب سے چند فیچرز کا اعلان بھی کیا گیا۔ ان میں سے ایک فیچر شارٹس فیڈ میں کمنٹس کے پریویو کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی بورڈ کا اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
ری مکس کلپس کا فیچر
اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ٹیمپلیٹس نامی فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین شارٹس کیمرے کے ذریعے یوٹیوب پر موجود کلپس کو اپنی ویڈیوز کا حصہ بنا کر ری مکس کلپس بناسکیں گے۔
شارٹس کے کم کرنے کا ٹول
اگر آپ کو شارٹس پسند نہیں تو اب اس کے لیے بھی ایک ٹول متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس ٹول کے ذریعے کمپنی کی جانب سے آپ کو کم از کم شارٹس دیکھنے کا آپشن دیا جائے گا۔ اس ٹول تک رسائی یوٹیوب ایپ سیٹنگز کے ذریعے ممکن ہوگی۔