ملک بھر میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے جس کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید مون سون بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144، پولیس کے ساتھ رینجرز اور آرمی کے جوان بھی فرائض انجام دیں گے
موسمی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوب ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور 13 جولائی سے اس میں شدت آنے کی توقع ہے۔ اسی تاریخ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
بارش کی توقعات
رپورٹ کے مطابق ان موسمی نظاموں کے زیر اثر کشمیر، گلگت بلتستان میں 17 جولائی کو وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں 17 جولائی تک مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باغوں کا شہر لاہور پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
پنجاب اور اسلام آباد
پاکستان کے صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں 17 جولائی کو بالائی و وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 7 سو روپے کی بڑی کمی
جنوبی پنجاب اور بلوچستان
جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی 13 تا 17 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بھی 13 تا 16 جولائی شمال مشرقی و جنوبی اضلاع میں بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں بارش
سندھ میں 15 تا 17 جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں درمیانی بارش کا خدشہ ہے.








