ایمان مزاری نے خود سے منسوب بلوچستان میں شہید ہونیوالوں سے متعلق بیان کی تردید کردی

ایمان زینب مزاری کا بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف وکیل ایمان زینب مزاری نے خود سے منسوب بلوچستان میں شہید ہونیوالوں سے متعلق بیان کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل دعویٰ
تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری نے کہا کہ "میں بی ایل اے کے ہاتھوں مرنیوالے پنجابیوںکو شہید نہیں سمجھتی"۔
وضاحت اور تردید
اس پر ایمان مزاری نے بھی وضاحت جاری کی اور ایسے کسی بیان کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ "اس جھوٹ کی فیکٹری کی جسارت دیکھیں، مکمل جھوٹ شیئر کرنے سے پہلے اتنی بھی زحمت نہیں کی کہ میری ٹائم لائن یا ایک دفعہ بھی چیک کر لے"۔
ایمان زینب مزاری کا ٹویٹ
اس جھوٹ کی فیکٹری کی جسارت دیکھیں۔۔۔ یہ شخص اپنے آپ کو صحافی کہتا ہے لیکن مکمل جھوٹ شیئر کرنے سے پہلے اتنی بھی زحمت نہیں کی کہ میری ٹائم لائن یا سیاست ڈاٹ پی کے کی ٹائم لائن ایک دفعہ بھی چیک کر لے۔ @NeoNewsUR https://t.co/z27Lab9n7w
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) July 13, 2025