ہونڈا کی مقبول سٹی کار کی نئی قیمت کا اعلان

ہونڈا سٹی کی نئی قیمتیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کے 10ویں ایڈیشن میں پاکستان کی بھر پور شرکت
قیمتوں کی تفصیلات
سما نیوز کے مطابق ہونڈا سٹی کی مختلف ماڈلز کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
- ہونڈا سٹی 1.2 ایل ایم ٹی: 46 لاکھ 49 ہزار
- ہونڈا سٹی 1.2 ایل وی ٹی: 46 لاکھ 89 ہزار
- ہونڈا سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی: 54 لاکھ 39 ہزار
- ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایسپائر ایم ٹی: 56 لاکھ 49 ہزار
- ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایسپائر سی وی ٹی: 58 لاکھ 49 ہزار
یہ بھی پڑھیں: لبنان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل
قسطوں پر خریداری کی سہولت
ہونڈا سٹی 1.2 ایل ایس سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار روپے ہے اور اسے قسطوں پر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ قسطوں پر خریداری کے لیے آپ کو 11 لاکھ 75 ہزار 350 روپے ایڈوانس دینا ہوگا، جبکہ باقی رقم 60 اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے۔ اس کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 5 ہزار 27 روپے ہوگی۔
ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایس سی وی ٹی کی قسطیں
ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایس سی وی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 39 ہزار روپے ہے۔ اسے قسطوں پر حاصل کرنے کے لیے 13 لاکھ 62 ہزار 850 روپے ایڈوانس دینا ہوں گے، جس کے بعد 60 اقساط میں باقی رقم ادا کرنی ہوگی۔ اس کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 20 ہزار 898 روپے ہوگی۔