گنڈاپور بتائیں وہ کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنے؟ حافظ حمداللہ

حافظ حمد اللہ کا بیان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینفشری کہنے والے گنڈاپور بتائیں وہ کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنے؟ علی امین گنڈاپور خود تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں معمولی جھگڑے پر 55 سالہ شخص کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر تنقید

ڈان نیوزکے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق بیان پر حافظ حمد اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پورا صوبہ خیبرپختونخوا جل رہا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام امن کے لیے ترس رہے ہیں، لیکن وزیراعلی لاؤ لشکر سمیت پنجاب فتح کرنے نکلے ہیں اور لاہور میں بڑھکیں مار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے والے انجیکشن کا مردوں پر زیادہ اثر ہوتا ہے یا خواتین پر؟ حیران کن تحقیق سامنے آگئی۔

حکومت کا اصل چہرہ

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور خود تین میں ہیں نہ تیرہ میں، ان کی حکومت دولت اور طاقت کے بل پر کھڑی ہے، 8 فروری کے انتخابات میں علی امین کو ووٹ سے نہیں بلکہ نوٹ سے جتوایا گیا۔

عوام کی مشکلات

حافظ حمد اللہ نے کہا پی ٹی آئی کے اندر سے بھی خیبرپختونخوا کی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، آئے روز خیبرپختونخوا کے عوام اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...