ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر گولڈبرگ تین دہائیوں کے شاندار کیریئر کے بعد ریسلنگ سے ریٹائر ہو گئے۔

بل گولڈبرگ کی ریٹائرمنٹ
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈری ریسلر بل گولڈبرگ نے اپنے آبائی شہر اٹلانٹا میں ہونے والے سنیچر نائٹ مین ایونٹ میں اپنا آخری میچ لڑ کر ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ گولڈبرگ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گنٹھر کے مدمقابل آئے جہاں انہوں نے اپنے مخصوص داؤ سپیئر اور جیک ہیمر کا استعمال کیا لیکن دفاعی چیمپئن کو ہرانے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، کیا نقصان ہوا اور آج دن میں کیا کیا جائے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام تر تفصیلات سے قوم کو آگاہ کردیا۔
آخری میچ کی تفصیلات
14 منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں گنٹھر نے سلیپر سبمشن کے ذریعے فتح حاصل کی۔ میچ کے بعد گولڈبرگ کے خاندان کے افراد اور دوست رنگ میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے جذباتی الوداعی خطاب کیا۔ یہ خطاب ڈبلیو ڈبلیو ای نے براہِ راست نشر نہیں کیا البتہ ایکس پر اس کی ویڈیو جاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم، 100انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
گولڈبرگ کا کیریئر
بل گولڈبرگ نے اپنے کیریئر کا آغاز 22 ستمبر 1997 کو ڈبلیو سی ڈبلیو سے کیا تھا جہاں وہ 173 میچز تک ناقابلِ شکست رہے اور ڈبلیو سی ڈبلیو چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔ انہیں 27 دسمبر 1998 کو کیون نیش کے ہاتھوں پہلی شکست ہوئی۔ ڈبلیو سی ڈبلیو کے بعد وہ آل جاپان پرو ریسلنگ کا حصہ رہے اور 2003 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں شامل ہوئے جہاں انہوں نے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتی۔
ریٹرن اور کامیابیاں
2004 میں ریسلنگ سے مختصر وقفے کے بعد وہ 2015 میں دی لیجنڈز آف ریسلنگ شو کے ذریعے واپس آئے۔ 2016 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں دوبارہ واپسی پر انہوں نے بروک لیسنر کو صرف 1 منٹ 26 سیکنڈز میں شکست دی۔ 2017 کے فاسٹ لین ایونٹ میں وہ ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بنے لیکن ایک ماہ بعد لیسنر نے ان سے ٹائٹل چھین لیا۔ اس کے بعد بھی گولڈبرگ وقفے وقفے سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں نظر آتے رہے اور ایک بار مزید یونیورسل چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ بل گولڈبرگ کا شاندار کیریئر ریسلنگ کے شائقین کے لیے ایک ناقابلِ فراموش سفر رہا اور ان کی ریٹائرمنٹ نے ایک عہد کا اختتام کردیا。