عالیہ حمزہ نے 90 روز کے الٹی میٹم پر سوالات اٹھا دیے

حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم دینے پر سوالات اٹھا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف
عالیہ حمزہ کا بیان
ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں عالیہ حمزہ نے کہا کیا کوئی روشنی ڈالے گا کہ وزیراعظم خان کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے دبنگ خاتون افسر سیدہ شہر بانو کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا
وزیراعظم خان کی رہائی کا مقصد
انہوں نے کہا کہ فوکس اور نشانہ صرف وزیراعظم خان کی رہائی ہے اور نعرہ صرف ایک ہی ہے، ڈٹ جاؤ یا ہٹ جاؤ۔
اجلاس کی تفصیلات
واضح رہے کہ تحریک انصاف گزشتہ روز قافلے کی شکل میں جاتی امرا تک گئی تھی، جہاں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کے فارم ہاؤس پر اجلاس ہوا جس میں عالیہ حمزہ کو مدعو نہیں کیا گیا۔ اس اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم دیا تھا۔