لاہور کے مختلف علاقے ’نو برڈ زون‘ قرار، ہوائی اڈوں کے قریب غیر قانونی ذبحہ خانے، بیکریاں اور پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ۔

اہم اقدام برائے طیاروں کی سیفٹی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کی حدود میں طیاروں کی سیفٹی کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، وائلڈ لائف اور انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: البیک پاکستان میں آ رہا ہے، پاکستان کتنا حلال گوشت ملائشیا کو بھیجے گا؟ کتنے لاکھ ٹن چاول پاکستان سے برآمد ہوگا؟ ایس سی او سمیٹ گیم چینجر

نو برڈ زون کی تشکیل

لاہور کے مختلف علاقوں کو ’’نو برڈ زون‘‘ بنانے کے لیے ’’رنگ فینسنگ‘‘ (فضائی حفاظتی حصار بنانے) کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسافر جہازوں کی حفاظت کے لیے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں روپوش ہیں، چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا ، عطا تارڑ کا دعویٰ

غیر قانونی کاروبار کی روک تھام

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیر قانونی ذبحہ خانوں اور پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین کو 909 فوجیوں کی لاشیں بھیج دیں

ماحولیاتی حفاظتی اقدامات

پنجاب حکومت کے جاری کردہ حکم کے مطابق ہوائی اڈوں کے قریب ایسا کوئی کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی جس سے پرندوں کے جمع ہونے کا خطرہ ہو۔ ماحولیاتی حفاظتی انتظامات کے بغیر قائم پولٹری فارمز، بیکریوں اور ذبحہ خانوں پر پابندی لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر نعرے بازی، کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ، وزراء کی غیر حاضری پر کڑی تنقید

کچرے کے خاتمے کی سختی

ہوائی اڈوں کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وائلڈلائف رینجرز کو فوری آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونر کباب کی ’ایجاد‘ پر بحث: کیا یورپ کا مشہور رول پہلے ترکی میں بنایا گیا یا جرمنی میں؟

نو برڈ زونز کی نشاندہی

لاہور مشرقی بائی پاس، مناواں ہسپتال داہوری والا، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ، چاہ میراں علاقے ’’نو برڈ زون‘‘ قرار دئیے گئے ہیں۔ ان علاقوں سے آپریشن کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے

پرندوں کے جمع ہونے کی روک تھام

پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایسی تمام وجوہات کو ختم کیا جائے گا جن سے پرندوں کے جھنڈ ہوا اڈوں کے قریب جمع ہوتے ہیں۔ وائلڈ لائف رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نشے کی لت میں مبتلا ہونے کے الزام پر ایلون مسک رد عمل بھی آگیا

فضائی حفاظتی تدابیر

طیارے کے ٹیک آف، لینڈنگ، اور کم اونچائی پر پرواز کے دوران پرندوں کا طیاروں سے ٹکراؤ حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) اور انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے مطابق 90 فیصد سے زائد حادثات 3 ہزار فٹ سے کم بلندی پر ہوتے ہیں۔

سفارشات اور اقدامات

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ یہ اقدامات فضائی سفر کو محفوظ اور سینکڑوں انسانی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ فضائی حفاظتی حصار (رنگ فینسنگ) کے ذریعے پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور حادثات میں کمی ہو گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...