بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالے بھارتی جہازوں کا ہوا، وزیرمملکت برائے داخلہ

وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن سامنے سے شکست کھا کر اب پیٹھ پیچھے سے وار کر رہا ہے۔ بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنے والے بھارتی جہازوں کا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایشیا ءمیں سب سے زیادہ کینسر کی شرح ہے:این ایف ای ایچ کے تحت چھاتی کے سرطان پر آگاہی سیمینار
دشمن کے اقدامات اور پاکستانی عوام
ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دشمن پیٹھ پیچھے سے وار کر رہا ہے۔ کچھ عناصر نفرت کی آگ میں انسانیت کا درس بھول چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میلانیا ٹرمپ: ایک پُراسرار خاتون اوّل اور سابق ماڈل جو ہمیشہ نظروں سے دور رہتی ہیں
ژوب میں دہشت گردی کا واقعہ
انہوں نے کہا کہ ژوب میں شہید ہونے والے صرف پنجابی نہیں بلکہ سب پاکستانی تھے۔ رنگ، نسل اور مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عوام ایسے فتنوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا’’گودی میڈیا‘‘ جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے:عظمیٰ بخاری
دشمن کی سازشیں
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پنجابی اور بلوچی آپس میں لڑیں، جبکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قوم نہیں ہوتی۔ بلوچستان میں پنجاب کے 9 افراد کو شہید کیا گیا۔ بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پنجابیوں کے خلاف بیانیہ بناتی ہیں، پنجاب کی ہر گلی میں بلوچ اور پختون رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی تیار، کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے، وزیر توانائی
تازہ ترین رپورٹ
خیال رہے کہ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات بلوچستان ضلع کے ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد شہید کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی سروے 2024-25 میں حکومت کی بڑی غلطی سامنے آگئی
ایشیائی تباہی کی گواہی
ژوب کے اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے بتایا تھا کہ دونوں کوچز سے اغوا کیے گئے 9 افراد کو شہید کر دیا گیا ہے اور ان کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کو راخنی منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں پنجاب میں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جا سکے۔
حکومتی ترجمان کا بیان
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد بسوں سے اتار کر شہید کیا۔ بے گناہ شہریوں کو بہیمانہ طریقے سے شہید کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔