ناراض بیوی کو منانے کے لیے گئے شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کے والدین، بھائی اور چچا کو قتل کردیا
مقدمہ درج
نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے تاتارا علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی کے خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا۔ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنا ہے، علیمہ خان کا بیان
قاتل کا تعاقب
ڈان نیوز کے مطابق شوہر نے اپنے والد اور دو بھائیوں کے ساتھ مل کر اہلیہ کے والدین، چچا اور بھائی کو قتل کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر سے چند سال قبل شادی ہوئی تھی، تاہم آغاز سے ہی گھریلو مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پچھلے 4 ماہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین کو وزیراعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں، حکومت گرانے کے حق میں نہیں، ایمل ولی خان
عدالتی مسائل اور صلح کی کوشش
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ عدالت میں الگ گھر کے لیے کیس بھی لڑ رہی تھی کیوں کہ اس نے سسرالیوں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا تھا۔ شکایت کنندہ نے رپورٹ میں کہا کہ حال ہی میں عدالت نے میرے شوہر سے کہا کہ وہ اس مسئلے پر مجھ سے صلح کرے، وہ میرے والدین کے گھر صلح کے لیے آیا لیکن میرے خاندان والوں سے جھگڑا کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آفات سے بروقت خبردار کرنے اور دیگر شعبوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
فائرنگ کا واقعہ
شکایت کنندہ کے مطابق اُس کا دیور جو اُس وقت گھر کے باہر اسلحے کے ساتھ کھڑا تھا، اندر آیا اور اُس کے والدین اور بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس ترجمان ترک علی شاہ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔








