کراچی میں قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، لڑکوں اور لڑکیوں کی 15، 15 رکنی ٹیموں کا اعلان

کراچی میں ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹرائلز کا کامیاب انعقاد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے منعقد ہونے والے دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹرائلز کراچی میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے، جس کے بعد لڑکوں اور لڑکیوں کی 15، 15 رکنی منتخب ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکمِ ثانی کا انتظار کرتی پاکستانی کرکٹ
شرکت کنندگان کی بڑی تعداد
این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ ان ٹرائلز میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے شرکت کی، جنہوں نے لاہور قلندرز کے سسٹم کا حصہ بننے کے لیے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ٹرائلز کی تکمیل پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، کوچز مرینہ اقبال اور ریاض آفریدی نے ایک پریس کانفرنس میں منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ عاطف رانا نے کراچی ٹرائلز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں نوجوانوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے نوجوان لاہور قلندرز کے ویژن پر اعتماد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144، پولیس کے ساتھ رینجرز اور آرمی کے جوان بھی فرائض انجام دیں گے
آگے کا منصوبہ
عاطف رانا نے مزید بتایا کہ کراچی میں لگ بھگ 15 ہزار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے ٹرائلز دیے، جس کے بعد اب اگلا مرحلہ حیدرآباد میں منعقد ہوگا اور سندھ بھر سے مجموعی طور پر پانچ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت ہر صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے پانچ پانچ ٹیمیں بنائی جائیں گی جو علاقائی ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گی۔ ان ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیشنل ٹورنامنٹ میں موقع دیا جائے گا، اور پھر اس نیشنل ایونٹ کے ٹاپ پلیئرز کو لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گیانا گلوبل سپر لیگ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے
منتخب ٹیمیں
کراچی سے منتخب ہونے والی لڑکیوں کی ٹیم: یسری عامر، علیزے صابر، عاریجہ حسیب، آمنہ زاہد، تسکین فاطمہ، کائنات ایمان، عنیزہ عارف، سیدہ بتول فاطمہ، شبنم حیات، معصومہ جعفری، عبیرہ ریاض، فائقہ طارق، اریج عامر، مریم احمد، عشا نعیم۔
کراچی سے منتخب ہونے والی لڑکوں کی ٹیم: ارمان شہزاد، عبداللہ جاوید، محمد صدیق، عمر فاروق، زین انور، حمزہ ملک، علی شعیب، محمد شاہیر، محمد فرمان، نوید اللہ، سید زین، عبدالروف، معاذ شاہ آفریدی، عبدالجلیل، سید ریحان شاہ۔
شکریہ اور حوصلہ افزائی
نومنتخب لڑکوں اور لڑکیوں کے کھلاڑیوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لاہور قلندرز کے ساتھ اس تاریخی قومی سطح کے ٹیلنٹ ہنٹ میں شراکت داری کی۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ بصیرت افروز اقدام ملک کے کونے کونے سے اصل کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا۔