پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کے گھر پر چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے نئے ٹولز متعارف کرادیے

پی ٹی آئی کا قافلہ

خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ گزشتہ روز اسلام آباد سے لاہور پہنچا تھا۔ دوسری جانب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں احتجاجی تحریک پر مشاورت مکمل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، حالیہ سیلاب میں جاں بحق 411 میں سے 352 افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی مکمل

احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی کی ہدایت پر تحریک کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بہ یک وقت مذاکرات کی پیش کش اور 5 اگست کو احتجاج کی کال بھی دے دی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ احتجاج کی کال بانیٔ پی ٹی آئی نے دی ہے، 90 دن میں تحریک آر یا پار کر لیں گے۔

حکومت کے سامنے چیلنج

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سسٹم کے بینی فشریز اور ہائی جیکرز بیٹھ کر بات کریں، دلائل سے ثابت کریں کہ ملک کے خلاف سازش کس نے کی؟ کچھ ثابت ہو تو سزا صرف پی ٹی آئی نہیں، ہر اُس فریق کو ملے، جس جس کی غلطی سامنے آئے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...