پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی خواہش کا مطلب پھر سے نوکری کی درخواست دینا ہے: تجزیہ کار عثمان مجیب شامی

تحریک انصاف کا موقف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان مجیب شامی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کہتی ہے فیصلہ سازوں سے بات کریں گے حکومت سے بات کر کے وقت ضائع نہیں کریں گے۔ اگر آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کر رہے ہیں تو یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ ایک بار پھر نوکری کی درخواست دے رہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سیاسی افراد کی ضرورت

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو تو پھر آپ کو سیاسی لوگوں کے ساتھ مل کر حل نکالنا چاہیے۔ جب تک آپ سیاسی لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو ملک میں سیاسی عمل آگے نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ایرانی حکام سے جلد ملاقات کے خواہش مند، انتظامیہ کو اہتمام کرنے کی ہدایت کردی

نوے روز کی ڈیڈ لائن کا پس منظر

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاسی تاریخ میں نوے روز کی ڈیڈ لائن کافی اہم ہے۔ پہلی بار نوے روز کی تاریخ دے کر پاکستانی عوام کو جنرل ضیاالحق نے یہ کہہ کر بے وقوف بنایا کہ نوے روز میں الیکشن ہو جائیں گے۔ پھر دلچسپ طور پر عمران خان نے کہا کہ میرا اقتدار آئے گا تو نوے روز میں کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اسی طرح کچھ اور مثالیں بھی موجود ہیں۔ نوے روز کے حوالے سے جب بھی کوئی وعدہ کیا گیا ہے تو وہ وعدہ وفا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: زویا ناصر کو سیٹ پر ڈائریکٹر نے رْلا دیا

علی امین گنڈا پور کے بیانات

دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک' میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے گزشتہ ایک سال میں بہت دلچسپ بیانات سامنے آئے۔ گزشتہ سال ستمبر میں علی امین گنڈا پور نے بیان دیا کہ اگر عمران خان کو دو ہفتوں میں رہا نہ کیا گیا تو ہم خود چھڑا لیں گے۔ میں ورکر کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: رنگ روڈ پر ABS Developers نے ایک اور ٹاور کی تعمیر شروع کر دی، بحریہ رنگ روڈ انٹرچینج سے صرف 10 سیکنڈ کی دوری پر

حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی

اگلے بیانات میں کہا گیا کہ اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ پھر پانچ جون کو ان کا بیان سامنے آیا کہ عید سے پہلے عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلے گی، اب 12 جولائی کو انہوں نے کہا کہ یا تم نہیں یا ہم نہیں۔

تاریخی پس منظر میں علی امین گنڈا پور کے بیانات

تجزیہ کار نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے حالیہ بیان کو تاریخی پس منظر میں دیکھا جائے تو اسے سنجیدہ نہیں لیا جا سکتا۔ اپنی پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور نے پیشکش کی کہ تمام اسٹیک ہولڈر مل کر بیٹھیں اور اپنی غلطیوں کے اعتراف سے آغاز کریں تو پھر پی ٹی آئی جس طرح سے اقتدار میں آئی اور اس عرصے کے دوران جو کام کیے اس پر قوم سے معافی مانگ لے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...