امریکا اور برطانیہ کی یمن پر بمباری کے مختلف مناظر

یمن میں امریکی اور برطانوی حملے

صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکاوبرطانیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور حُدیدہ کے ایئرپورٹ سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا بینک بیلنس کتنا ہے؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

حملوں کی تفصیلات

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ان حملوں میں ذمار شہر اور المسیرہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یمن کے حوثیوں کی جانب سے چلائے جانے والے المسیرہ ٹی وی نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے حملوں کے بعد مختلف شہروں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، البتہ رپورٹ میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق اس دوران صنعا پر چار، حُدیدہ شہر کے جنوبی علاقوں اور ایئرپورٹ پر 7 حملے کیے گئے جبکہ ذمار شہر پر بھی حملہ کیا گیا۔

حوثیوں کی کارروائیاں

یاد رہے کہ فلسطین بالخصوص غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یمن کے حوثیوں کی جانب سے نومبر سے اب تک عالمی سمندروں میں اسرائیل سمیت اس کے اتحادیوں کے مختلف جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ ان حملوں کے جواب میں امریکا اور برطانیہ کی جانب سے بھی جوابی حملے کیے گئے جس کے سبب تاجر اپنے جہازوں کو بحیرہ احمر اور نہر سوئز کے بجائے افریقہ کی جانب طویل راستہ طے کر کے لے جانے پر مجبور ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...