مہنگائی کے ستائے عوام پر 16 جولائی سے پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان، قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع
اسلام آباد میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری
مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، 16 جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ
پیٹرولیم مصنوعات کی متوقع قیمتیں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 27 پیسے جبکہ پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 60 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: نجی کالج کے مغوی سی ای او کو اغواء کاروں نے رہا کردیا
اوگرا کی ورکنگ اور حکومت کی مشاورت
آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا۔ وزارت خزانہ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔
عالمی مارکیٹ اور حکومت کے اختیارات
قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے کیا جائے گا، تاہم وفاقی حکومت صوابدیدی اختیارات کے تحت قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔








