سینکڑوں آئل ٹینکر ایرانی بندرگاہ سے غائب

ایرانی آئل ٹینکرز کی مایوس کن صورتحال
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی آئل ٹینکرز سب سے بڑے آئل ایکسپورٹ ٹرمینل جزیرہ خرگ سے دور چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جاسوسی کا الزام، روس نے برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کردیا
اسرائیل کے ممکنہ حملے کا خدشہ
سی بی این سی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سب سے اہم خام تیل کے برآمدی انفراسٹرکچر پر اسرائیل کے حملے کے خدشے کے پیش نظر تیل کی تنصیبات کے دفاع کا اضافی انتظام شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ عوامی فلاح کے بجائے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرائط کو پورا کرنے کی ایک مشق معلوم ہوتا ہے، اسد قیصر
جزیرہ خرگ کی بندرگاہ کا خالی ہونا
جزیرہ خرگ کی بندرگاہ آئل ٹینکرز سے مکمل خالی ہو گئی ہے اور سینکڑوں بحری جہاز وہاں سے غائب ہو گئے ہیں۔ سیٹلائٹ امیجز اور ٹینکرز کی نقل و حرکت سے باخبر رہنے والی کمپنیوں نے سینکڑوں ایرانی آئل ٹینکروں کو جزیرہ خرگ سے دور ہٹتے ہوئے دیکھا ہے۔
ایران کی تیل کی برآمدات کی موجودہ صورتحال
ایران جزیرہ خرگ سے اپنی تیل کی تمام برآمدات کا تقریباً 90 فیصد ہینڈل کرتا ہے۔